کراچی میں بارش، سندھ بھر کے تعلیمی ادارے کل بھی بند رہیں گے

کراچی سمیت صوبے بھر میں بارش اور صورتحال کے پیش نظر کل تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

سندھ حکومت کے محکمہ تعلیم نے مزید بارشوں کے خدشے کے باعث اعلان کیا ہے کہ جمعرات 21 اگست کو صوبے کے تمام اسکولز اور کالجز بند رہیں گے۔

ادھر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے بھی موسم کی خرابی کے باعث جامعہ بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق آن لائن کلاسز حسبِ معمول جاری رہیں گی جبکہ تمام امتحانات اگلے حکم تک مؤخر کردیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق آن لائن کلاسز کی نگرانی براہِ راست یونیورسٹی لیڈرشپ کرے گی۔

Back to top button