کاکروچ تحریک کامودی سرکارکیخلاف نئی مہم کااعلان

مودی سرکارکیخلاف کاکروچ تحریک نے نئی ملک گیر مہم کا اعلان کردیا۔
انڈیا میں نوجوانوں کی قیادت میں اٹھنے والی ‘کاکروچ’ احتجاجی تحریک کے نتیجے میں وزیرِ تعلیم کا استعفیٰ سامنے آنے کے دو ہفتے بعد بھی مودی حکومت حالیہ سالوں کے شدید ترین سیاسی بحران کے اثرات سے نپٹنے میں مصروف ہے۔ امتحانات میں بے ضابطگیوں سے شروع ہونے والا یہ احتجاج اب ملک گیر بے روزگاری، نوجوانوں کے لیے مواقع کی کمی اور مودی حکومت کے مبینہ آمریت پر مبنی رویے کے خلاف ایک وسیع تر تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے۔
انٹرنیٹ پر متحرک ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی قیادت میں شروع ہونے والے مظاہرے نئی دہلی سے پھیل کر بھارت کے دیگر شہروں تک پہنچ گئے ہیں۔ اگرچہ اہم مطالبات کی منظوری کے بعد فی الوقت مظاہرے کافی حد تک تھم چکے ہیں، تاہم اس تحریک نے بھارتی سیاست اور معاشی مسائل کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔
25جولائی کو بھارتی وزیرِ تعلیم کا استعفیٰ وزیراعظم نریندر مودی کے لیے ایک غیر معمولی ہزیمت اور پسپائی تھا، جو گزشتہ ایک دہائی سے اپنے محکم اور اٹل فیصلے کرنے والے رہنما کا تاثر قائم کیے ہوئے تھے۔
حکومتی سطح پر اب نوجوانوں کو راغب کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پارلیمنٹ نے امتحانی پرچے لیک کرنے کی سزا میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ شدید تنقید کے بعد پولیس نے کئی شہروں میں مظاہرین کے خلاف درج مقدمات واپس لے لیے ہیں۔
اس تحریک نے ڈیجیٹل منظرنامے میں تبدیلی کو بھی نمایاں کیا، جہاں نوجوانوں نے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کیا۔ یہاں تک کہ ایکس (ٹویٹر) کے زیادہ استعمال کنندہ وزیراعظم مودی نے بھی نوجوان نسل تک رسائی کے لیے پہلی بار انسٹاگرام پر ورٹیکل (عمودی) ویڈیوز جاری کرنا شروع کر دی ہیں۔

Back to top button