ایرانی صدرکو پاکستان میں اعزازی فیلو شپ سے نواز دیا گیا

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو پاکستان کے دورے کے موقع پر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف پاکستان کی جانب سے صحت کے شعبے میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں شعبہ جراحیِ قلب میں اعزازی فیلو شپ سے نواز دیا گیا۔

اعزازی فیلو شپ ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو صحت عامہ کی خدمات، شعبہ صحت کی تعلیم، طب کی تحقیق اور محنت و لگن کے ساتھ معاشرے کی خدمات کے اعتراف میں تفویض کی گئی۔

ایرانی صدر کو اعزازی فیلو شپ دینے کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔

ایرانی صدر کو پاکستان کی جانب سے اعزازی فیلو شپ دیے جانے سے پاکستان اور ایران کے درمیان شعبہ طب، بالخصوص دونوں ممالک کے میڈیکل کالجز کے مابین طبی تعلیم، اداروں کی سطح پر تعلیمی تبادلوں، طبی تحقیق، فیکلٹی اور ممتحنین کے تبادلوں کے شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔

 

Back to top button