دہشت گردی کے ہر واقعے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے : بیرسٹر گوہر

 

 

 

 

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ بلوچستان ہو یا خیبرپختونخوا، ہر دہشت گردی کے واقعے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، جب کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ پاکستان کے خلاف مبینہ طور پر پراکسی جنگ میں ملوث ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہی پاکستان کی ترقی، محرومیوں کے ازالے اور ملکی استحکام کی ضمانت ہے، جس طرح مئی 2025 میں بھارت کو شکست دی گئی، اسی عزم کے ساتھ دہشت گردی کو بھی شکست دی جائے گی۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ملک کے کسی بھی حصے میں ہونے والی دہشت گردی پاکستان کے خلاف ایک سازش ہے اور پی ٹی آئی ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت اور مخالفت کرتی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ چاہے بلوچستان ہو یا خیبرپختونخوا، ہر دہشت گردی کے واقعے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، جبکہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ پاکستان کے خلاف مبینہ طور پر پراکسی جنگ میں ملوث ہے۔

 

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ’’را‘‘ کے کردار سے متعلق حقائق اب دنیا کے سامنے آ چکے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو متحد ہو کر کھڑا ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس معاملے پر سیاسی اختلافات اور پوائنٹ سکورنگ سے گریز کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 

Back to top button