عالمی امن کےلیے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا : محسن نقوی

 

 

 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے۔ عالمی امن کے فروغ اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیویارک میں سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا اس وقت متعدد چیلنجز اور مسائل سے دوچار ہے، جن کا مقابلہ صرف عالمی اشتراک اور تعاون کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ عالمی امن کے فروغ اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال جرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، جبکہ مختلف ممالک کو ایک دوسرے کے تجربات اور کامیاب حکمت عملیوں سے بھی استفادہ کرنا چاہیے۔

وزیر داخلہ نے عالمی امن کے قیام میں پاکستانی امن دستوں کی خدمات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کا کردار قابلِ فخر اور مثالی ہے۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ خطے کے ممالک کو باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا تاکہ عوام کے جان و مال کا بہتر تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور جرائم کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران کی پیشہ ورانہ تربیت، معلومات کے تبادلے اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ خطے میں پائیدار امن کے لیے تمام ممالک کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

 

Back to top button