محسن نقوی کی سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس سے ملاقات

 

 

 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی، جس میں علاقائی صورت حال، بین الاقوامی امور اور عالمی امن سے متعلق اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کی امن کےلیے کاوشوں کی تعریف کی ہے جب کہ عالمی امن کےلیے پاکستان کے طویل المدتی تعاون پر اظہار تشکر بھی کیا۔

محسن نقوی کاکہنا تھاکہ چیلنجز کے باوجود پاکستان نے امن و استحکام کو فروغ دینے کےلیے کردار ادا کیا، انسانی جانوں کے تحفظ کےلیے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف نے کردار ادا کیا۔

ایران-امریکا کشیدگی: پاکستان کی تحمل اور مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کی اپیل

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کی کامیابی کےلیے حقیقت پسندانہ مینڈیٹ اور مطلوبہ وسائل کی فراہمی ناگزیر ہے تاکہ امن مشنز مؤثر انداز میں اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

Back to top button