وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عدم پیشی پر عدالت کا گرفتاری کا حکم برقرار

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عدم پیشی پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم برقرار رکھا ہے۔
سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر الزامات لگانے سے متعلق مقدمے کی سماعت کی۔ تاہم ملزم عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
عدالت نے عدم پیشی کے باعث سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے متعلقہ حکام کو انہیں گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی۔
بعد ازاں سول جج عباس شاہ کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی مزید سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔
پاکستان میں مہنگائی 8.3 فیصد تک پہنچنے کا امکان: ایشیائی ترقیاتی بینک کا انتباہ
واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ الزامات لگانے کے معاملے پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
