پاکستان میں مہنگائی 8.3 فیصد تک پہنچنے کا امکان: ایشیائی ترقیاتی بینک کا انتباہ

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے انتباہ کیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 8.3 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے ایشیا اور جنوبی ایشیا میں معاشی صورتحال اور ترقی کے امکانات سے متعلق اپنی تازہ رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی میں اضافے کا امکان ہے، جبکہ معاشی شرح نمو بھی مقررہ 4 فیصد ہدف سے کم رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ اے ڈی بی کے مطابق مہنگائی کی اوسط شرح ایک فیصد سے بڑھ کر 8.3 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا کی مجموعی معاشی ترقی کی شرح 6.0 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ خطے میں بھارت 6.6 فیصد متوقع شرح نمو کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ بھوٹان دوسرے نمبر پر ہے۔ سری لنکا کی معاشی ترقی 4 فیصد اور نیپال کی 3.9 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اے ڈی بی کے مطابق افغانستان کی معاشی شرح نمو 2.3 فیصد رہنے کی توقع ہے، جبکہ مالدیپ کی معاشی ترقی ایک فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

 

لبنانی عوام، حزب اللہ مل کر امریکی دباؤ کا مقابلہ کریں گے: نعیم قاسم

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا کے مختلف ممالک کی معاشی کارکردگی داخلی اصلاحات، سرمایہ کاری، برآمدات اور عالمی معاشی حالات سے متاثر ہو گی، تاہم مجموعی طور پر خطے میں معاشی ترقی کا رجحان برقرار رہنے کی توقع ہے۔

Back to top button