لبنانی عوام، حزب اللہ مل کر امریکی دباؤ کا مقابلہ کریں گے: نعیم قاسم

حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ لبنان کے عوام اور حزب اللہ مل کر امریکی دباؤ کا مقابلہ کریں گے اور اپنے مؤقف پر قائم رہیں گے۔
حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان مجوزہ فریم ورک معاہدے کی کسی بھی شق پر عمل درآمد قبول نہیں کیا جائے گا۔
نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ ایران نے مزاحمتی قوتوں کو طاقت، حوصلہ اور استقامت فراہم کی، جبکہ ان کے بقول ایران کی ثابت قدمی کے باعث جنگ بندی ممکن ہوئی۔
انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ لبنان پر اپنا اثر و رسوخ مسلط کرنا چاہتا ہے اور امریکی مطالبات اسرائیل کے مفادات کے مطابق ہیں۔
ترکیہ میں غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 24 گرفتار
حزب اللہ کے سربراہ نے مزید کہا ہے کہ لبنانی حکام نے امریکہ کے ساتھ ایسا معاہدہ کیا ہے جو ان کے بقول مکمل طور پر اسرائیل کے حق میں ہے، اس لیے یہ معاہدہ قابل قبول نہیں اور اس پر عمل درآمد نہیں ہونے دیا جائے گا۔
