کرونا کی شرح 9 فیصد سے بڑھ گئی، مزید 10 افراد کا انتقال

ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد تک جا پہنچی، جبکہ 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
این سی او سی کے مطابق 17جنوری کو 53 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے، 5 ہزار 34 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے، ملک میں اس وقت 800 سے زیادہ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
سب سے زیادہ مثبت کیسز کی شرح کراچی میں 38.79 فیصد ہے، گزشتہ روز 7099 ٹیسٹ میں 2754 افراد میں کرونا کی تصدیق کی گئی، حیدرآباد میں بھی کرونا کی شرح 14 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ لاہور میں کرونا کیسز کی شرح 12.87 فیصد اور گوجرانوالہ میں 15 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔
