مری کو سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا
مری میں سیاحوں کو داخل ہونے کی مشروط اجازت دیدی گئی، روالپنڈی ٹریفک پولیس نے متوقع برفباری کے پیش نظر متبادل ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا۔
سی ٹی او کے مطابق سیاحوں کو آج سے مری میں داخلے کی مشروط اجازت ہوگی اور یومیہ 8 ہزار گاڑیوں کوصبح 5سے شام 5بجے تک شہر میں داخل ہونے دیا جائے گا۔
مری کے ٹول پلازہ اور داخلی راستوں پرخصوصی پکٹس قائم کی گئی ہیں، لائسنس ہولڈر ڈرائیورز کو ہی مری میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی، سیاح ریڈیو سٹیشن 88.6 اور ٹریفک پولیس کے آفیشلزسوشل میڈیا پیجزسے باخبر رہ سکتے ہیں۔
ترجمان ٹریفک پولیس نے یہ بھی کہا کہ سیاح روڈ پر کھڑے ہوکر سیلفیاں بنانے سے گریز کریں، سی ٹی اور نے احتیاط برتنے اور مری آتے وقت اپنی گاڑی کا فیول ٹینک فل رکھنے کی بھی ہدایت کی، موسم کی شدت اور رش کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سفرکا انتخاب کریں۔
کرونا کی شرح 9 فیصد سے بڑھ گئی، مزید 10 افراد کا انتقال
اس کے علاوہ سخت سردی کے پیش نظر گاڑی میں گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاءضرور رکھیں، گاڑی میں ہیٹر کے استعمال کی صورت میں گاڑی کے شیشوں کو مکمل طور پر بند نہ کریں۔
