کھانسی سے نجات کیلئے گھریلوطریقے آزمائیں

گلے کی سوجن کے علاج کے لیے شہد کا استعمال صدیوں سے ہو رہا ہے اور طبی سائنس بھی اسے کھانسی کے لیے مفید قرار دیتی ہے۔
ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ مختلف ادویات کے مقابلے میں شہد کے استعمال سے کھانسی سے زیادہ ریلیف مل سکتا ہے۔کھانسی کی روک تھام کے لیے ایک یا 2 چائے کے چمچ شہد کو لیموں ملے گرم پانی میں مکس کرکے پی لیں۔شہد سے گلے کی خراش کو آرام ملے گا جبکہ لیموں کے عرق سے گلا صاف ہوگا۔2چائے کے چمچ شہد کھانے سے بھی یہ فائدہ ہو سکتا ہے۔
پودینا بھی کھانسی کی روک تھام کے لیے بہترین ثابت ہو سکتا ہے۔پودینے میں موجود مینتھول سے کھانسی کی شدت میں کمی آتی ہے۔آپ پودینے کی چائے سے یہ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔
