شادی شدہ جوڑے کا کوڑے کے ڈھیر کے سامنے فوٹو شوٹ وائرل

تائیوان کے ایک جوڑے نے اپنی شادی سے قبل کوڑے کے ڈھیر کے سامنے فوٹوشوٹ کروایا جسے دیکھ کر لوگوں کے ذہنوں میں یہ بات آئی کہ آخر کوئی گندگی کے سامنے فوٹو شوٹ کیوں کروائے گا؟شادی کے لمحات کو یادگار بنانے کے لیے لوگ عالیشان جگہوں کا انتخاب کرتے ہیں جہاں دلہا اور دلہن تصاویر بنواتے ہیں، دنیا بھر میں لوگ اپنی شادیوں پر یہ ہی کرتے ہیں لیکن تائیون کے ایک جوڑے نے شادی کے فوٹو شوٹ کے لیے کوڑے والی جگہ منتخب کی۔
ماحول دوست جوڑے ایرس ہسوہ اور ان کی منگیتر نے ‘گرین پیس’ کے نام سے ایک مہم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد لوگوں میں یہ شعور پیدا کرنا ہے کہ گندگی پھیلانا کتنا ناگوار ہوسکتا ہے۔دونوں نے یہ امید ظاہر کی کہ ان کے اس اقدام سے لوگ بلاوجہ سڑکوں پر کوڑا پھینکنے سے رُک جائیں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘جوڑے نے جنوری میں طے شادی میں مدعو کیے گئے افراد کو سختی سے تنبیہ کی ہے کہ شادی میں آکر وہاں بچ جانے والی کھانے کی اشیا یا سامان اپنے ساتھ لے جانے کے لیے کوئی ڈبہ، کنٹینر یا شاپر لائیں’۔

Back to top button