گیس کے بعد ایل این جی بھی مہنگی

آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم اکتوبر سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمت میں 0.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کر دیا۔
اوگرا نے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.50 ڈالر اور سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔اضافے کے بعد سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.33 ڈالر اور سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.87 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں اضافہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں بجلی مہنگی ہو نے کا باعث بنے گا۔

Back to top button