تھائی لینڈ،30 دن کےویزا پر آنے والاجوڑا25سال بعدپکڑاگیا

تھائی لینڈ میں پولیس نے30دن کے سیاحتی ویزے پرآئے برطانوی جوڑے کو 25 سال سے زائد عرصہ قیام کرنے پر گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق 60سالہ شخص جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، 2000 کے اوائل میں سیاحتی ویزے پر تھائی لینڈ میں داخل ہوا اور اس کے بعد کبھی اپنے وطن واپس نہیں گیا۔ برطانوی شہری اپنے ویزے کے توسیعی عمل ہونے کا بہانہ کرکے پولیس کی جانچ پڑتال سے بچتا رہا۔تاہم وہ بالآخر شمالی صوبے چیانگ مائی میں غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران پکڑا گیا۔
آپریشن کے دوران غیر ملکیوں کی جانب سے باقاعدہ آمدورفت والے علاقوں پر چھاپا مارا اور برطانوی شہری کو پایا جو اپنا پاسپورٹ دکھانے میں ناکام رہا۔
برطانوی شہری نے پوچھ گچھ کے دوران اعتراف کیا کہ وہ 2000 میں 30 دن کے سیاحتی ویزے پر تھائی لینڈ آیا تھا اور گرفتار ہونے تک وہاں رہا۔