پاکستانیوں کا کیچ گرانے والا سکھ کرکٹر خالصتانی قرار

کہا جاتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کھلاڑیوں کا کیرئیر بنا دیتے ہیں یا پھر ہمیشہ کیلئے تباہ کر دیتے ہیں، ایسا ہی کچھ ایشیا کپ کے پاک بھارت دوسرے ٹاکرے کے دوران بھی دیکھنے میں آیا جب بھارتی ٹیم کے سکھ سپن بائولر کے کیچ ڈراپ کرنے پر ایسی ٹرولنگ ہوئی کہ شاید دوبارہ وہ کرکٹ ٹیم میں ہی جگہ نہ بنا سکے۔ پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد بھارتی شائقین نے سکھ کرکٹر کے بارے میں دعویٰ کر دیا کہ وہ سکھوں کی علیحدگی پسند خالصتان تحریک سے جڑے ہوئے خالصتانی ہیں۔ ایشیا کپ کے میچ میں روایتی حریف ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا تھا تاہم فاسٹ باؤلر ارشدیپ سنگھ نے میچ کے اختتامی لمحات میں ایک کیچ گرا دیا تھا جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ارشدیپ سنگھ کے وکی پیڈیا پیج میں گزشتہ روز بتایا گیا تھا کہ بھارتی ریاست پنجاب میں پیدا ہونے والے سکھ کرکٹر کو خالصتان کی طرف سے کھیلنے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ کرکٹر کا تعلق بھارت میں سکھوں کی آزاد ریاست کا مطالبہ کرنے والی تنظیم سے جوڑا گیا ہے جو دراصل موجود ہی نہیں ہے، وکی پیڈیا نے اس کے بعد تصحیح کرلی۔ بھارتی حکومت کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ وفاقی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے وکی پیڈیا کے ایگزیکٹیو کو واقعے پر طلب کیا تھا تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائیں، بھارت کی وزارت آئی ٹی اور وکی پیڈیا نے درخواست کے باوجود اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز نے اس سے قبل رپورٹ میں بتایا تھا کہ حکومتی پینل وکی پیڈیا سے پوچھے گا کہ آن لائن وکی پیڈیا میں تبدیلی کیسے کی گئی اور ارشدیپ سنگھ کے پیچ پر اس طرح کی تبدیلی کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے، اخبار نے حکومتی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تبدیلی پڑوسی ممالک کے سرورز پر ٹریس کی گئی تھی اور اس سے عالمی امن اور بھارت کے قومی تحفظ کے لیے سنگین نقصان ہو سکتا ہے۔
ایشیا کپ، سپرفورمرحلہ: بھارت کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست
وکی پیڈیا کے آرٹیکل میں بنیادی طور پر رضاکاروں کی طرف بلامعاوضہ لکھا جاتا ہے اور اپنے صارفین کو معلومات اور پس منظر سے آگاہ کرنے کے لیے گوگل سے ایمیزوں الیکسا تک پلیٹ فارم پر انحصار کرتا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان جب کرکٹ میچ ہوتا ہے تو جذبات انتہا کو چھو رہے ہوتے ہیں کیونکہ دونوں پڑوسی ممالک کو کرکٹ کے سب سے بڑے حریف تصور کیا جاتا ہے۔
ایشیا کپ میں بھارت نے 28 اگست کو گروپ میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے زیر کیا تھا جبکہ اتوار کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلئے گئے سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے میچ جیت کر حساب برابر کر دیا تھا۔
