قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر اور موجودہ کرکٹر پیپلز پارٹی میں شامل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کرکٹرذوالقرنین حیدر نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ذرائع کے مطابق ذوالقرنین حیدر نے پیپلزپارٹی کے سیکرٹریٹ میں آکر پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
کرکٹرذوالقرنین حیدر کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کے آئندہ وزیراعظم بننےکی پیشگوئی کرتاہوں کیونکہ سیاستدانوں میں بلاول بھٹوزرداری سب سےبہترین ہیں۔
خیال رہے کہ نومبر 2010 میں ذوالقرنین حیدر پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین دبئی میں ہونے والی ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوران اچانک ٹیم کا ساتھ چھوڑ کر لندن چلے گئے تھے۔لندن پہنچنے کے بعد ذوالقرنین کا کہنا تھا کہ میچ فکسرز کی جانب سے انہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو قتل کی دھمکیاں دی جارہی تھیں جس کے باعث انہیں قومی ٹیم کا ساتھ چھوڑ کا لندن آنا پڑا۔بعد ازاں ذوالقرنین حیدر نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست بھی دائر کردی تھی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پاکستان میں ان کی جان کو خطرہ ہے لہٰذا وہ وطن واپس نہیں جاسکتے تاہم اُس وقت کے پاکستانی وزیرِداخلہ رحمان ملک مرحوم کی جانب سے سکیورٹی فراہم کرنے
ایشیا کپ کے ٹکٹس کب فروخت ہوں گی،تاریخ سامنے آ گئی
کی یقین دہانی کے بعد ذوالقرنین اپریل میں پاکستان لوٹ آئے تھے۔
