پاکستان شاہنیز کیلئے ڈارون کا ٹوربہترین تجربہ رہا،جیسن گلیسپی

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کاکہنا ہے کہ پاکستان شاہنیز کیلئے ڈارون کا ٹوربہترین تجربہ رہا؎
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کامیڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ڈارون میں ہمارا ریڈ بال ٹور اختتام کو پہنچا۔ ملے جلے نتائج رہے ۔ہم پہلا میچ جیتے جو بہت زبردست رہا ، افسوس ہم دوسرا میچ نہ جیت پائے۔بیٹرز نے چالیس, پچاس رنز کی پارٹنرشپس قائم کیں لیکن بڑی پارٹنرشپس نہ بناسکے جس سے حریف کو پریشر میں لاسکتے۔پاکستان شاہینز کے تمام کھلاڑیوں کے لیے یہ اچھا تجربہ رہا۔یہاں کی کنڈیشنز مختلف تھیں۔
جیسن گلیسپی نے کہا کہ میرے لیے بھی یہ ایک اچھا تجربہ رہا مجھے بھی سیکھنے کا موقع ملا۔یقیناً کھلاڑیوں کو اس میچ سے سبق ملا ہوگا۔تمام کھلاڑی اور اسٹاف بہت اچھا ہے مجھے ڈارون میں ان کے ساتھ کام کرکے اچھا لگا۔میری نیک تمنائیں وائٹ بال ٹیم کے لیے ہیں کہ وہ اس دورے میں اچھا کھیل پیش کرے۔
