اسٹیٹ بینک نے شرح سود ایک فیصد کم کردی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےنئی مانیٹری پالیسی جاری کرتے ہوئے شرح سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان کردیا۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نےمانیٹری پالیسی کےاجلاس کےبعد میڈیا بریفنگ میں شرح سود کمی کا اعلان کیا۔
گورنر اسٹیٹ بینک نےکہا کہ مہنگائی میں بتدریج کمی آرہی ہے اورملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہےاس لیے مانیٹری پالیسی کے 100 بیسز پوائنٹس میں مزید ایک فیصد کمی کی جا رہی ہے جس کےبعد شرح سود کم ہو کر 19.5 کی سطح پر آگئی ہے۔
