چیف جسٹس کو دھمکی دینے والا پیر ظہیر الحسن شاہ اوکاڑہ سے گرفتار

چیف جسٹس  قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکی دینے کے الزام میں ٹی ایل پی کے نائب امیر پیر ظہیر الحسن شاہ کو اوکاڑہ سے گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کےمطابق پیر ظہیر الحسن شاہ اوکاڑہ میں نامعلوم مقام پر چھپے ہوئے تھے۔پیر ظہیر الحسن شاہ پر تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج ہوا ہے، ان پر بےبنیاد الزامات لگاکر چیف جسٹس کو قتل کی دھمکی دینےکا الزام ہے۔

Back to top button