معاہدہ یاجنگ،ایران کوٹرمپ نےپھردھمکی دیدی

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاکہناہے کہ اگر ایران نے جنگ بندی معاہدہ نہ کیا تو سمجھو اس کا بہت برا وقت آن پہنچا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں چین کے دورے سے واپس وطن پہنچے ہیں لیکن یہ دورہ بھی ایران سے امن معاہدے کے لیے کسی پیشرفت کے بغیر ختم ہوگیا۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر ایران کو متنبہ کیا ہے کہ جلد از جلد جنگ بندی معاہدہ کرلے تو اس کے حق میں بہتر ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے زور دیکر کہا کہ اگر جلد امن معاہدہ طے نہ پایا تو ایران کو بہت برے وقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جو ان کے قریب پہنچ چکا ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے حق یہی بہتر ہے کہ وہ جلد از جلد ہمارے ساتھ امن معاہدہ کر لے۔ مزید تاخیر برداشت کرنے کے موڈ میں نہیں۔
