تھائی لینڈ،ٹرین اور بس کے خوفناک تصادم میں 8 افراد ہلاک

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں مال بردار ٹرین کی بس سے ٹکر کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک جبکہ 32 زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق حادثہ ہفتے کے روز اس وقت پیش آیا جب ایک ریلوے کراسنگ پر ٹرین نے بس کو ٹکر ماردی جس کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی۔

فائر فائٹرز اور ریسکیو ٹیموں کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔ حادثے میں کاریں اور موٹر سائیکلیں بھی متاثر ہوئیں۔

تھائی لینڈ کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے پتا چلتا ہے کہ بس ریلوے ٹریک پر سرخ سگنل کی وجہ سے رکی ہوئی تھی، جس کے باعث کراسنگ بیریئر بند نہیں ہو سکے اس دوران کنٹینرز لے جانے والی ٹرین بروقت نہ رک سکی اور بس سے جا ٹکرائی۔

حکام کے مطابق تمام 8 ہلاک افراد بس میں سوار تھے۔حادثے میں زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی حادثے کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین بس سے ٹکراتی ہے اور قریب موجود دیگر گاڑیوں کو بھی پٹری پر گھسیٹتی ہوئی لے جاتی ہے۔

Back to top button