جماعت اسلامی پرپابندی لگانے کا فیصلہ

بنگلہ دیشی حکومت نے مظاہروں کے بعد جماعت اسلامی پرپابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلادیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف ہونے والے پر تشدد احتجاجی مظاہروں کے بعد حکومت نے جماعت اسلامی بنگلادیش اور طلبہ تنظیم اسلامی چھاترو شبر پر پابندی کا فیصلہ کیاگیا۔ جماعتوں پر پابندی کا فیصلہ 14 جماعتی حکومتی اتحاد کے اجلاس میں ہوا ہے۔
وزیر قانون کے مطابق پابندی کے فیصلے کو حتمی شکل دینے کے لیے آج وزیر داخلہ سے مشاورت ہوگی جس کے بعد کل ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے جماعت اسلامی بنگلادیش اور اسلامی چھترو شبر پر پابندی عائد ہوگی۔بنگلادیشی الیکشن کمیشن 2018 میں جماعت اسلامی بنگلادیش کی رجسٹریشن منسوخ کرچکا۔
