آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

 

 

آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے،وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اس حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر میں ہوں گے: الیکشن کمیشن

ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں ہونے والے حالیہ احتجاجی مظاہروں میں وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے سست روی کا مظاہرہ کیاگیا اور وہ حالات کو معمول پر لانے میں ناکام رہے۔

 

 

 

Back to top button