پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر میں ہوں گے: الیکشن کمیشن

 

 

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی حکومت کے انتخابات رواں سال دسمبر آخری ہفتے میں کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت چار رکنی بینچ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت کےبعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا کہ ہم آج ہی فیصلہ سنائیں گے،اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہورہے،یہ صورت حال ہمارے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے اپنا فیصلہ سناتےہوئے قراردیا کہ صوبہ پنجاب میں دسمبر 2025 کے آخری ہفتے میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے، صوبے میں کل سے حلقہ بندیوں کا آغاز کردیا جائے، الیکشن کمیشن 2022 کے قانون کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائے گا۔

تحریری فیصلے میں الیکشن کمیشن نے 2 ماہ میں حلقہ بندیاں کرانے کا حکم دیا۔

26ویں آئینی ترمیم: سپریم کورٹ کا موجودہ آئینی ڈھانچے پر انحصار کرنے کا عندیہ

خیال رہے کہ 30 ستمبر 2025 کو دوران سماعت الیکشن کمیشن نے پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے حوالے سے 3 مہینے کی مہلت کےباوجود قانون سازی نہ کرنےپر صوبائی حکومت پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

 

 

 

 

 

Back to top button