کرم کے متاثرہ علاقوں میں شرپسندوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نےضلع کرم کےمتاثرہ علاقوں میں شرپسندوں کیخلاف سخت کارروائی کافیصلہ کرلیا۔

 ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹرسیف کےمطابق پشاور میں کرم کی صورتحال پراعلیٰ سطح کی بیٹھک ہوئی۔

چیف سیکرٹری،آئی جی پولیس اورسول و پولیس افسران بیٹھک میں شامل ہوئے۔

بیرسٹر سیف کےمطابق شرپسند عناصر کےخلاف بلا تفریق سخت کارروائی کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔متاثرہ علاقوں میں چند شرپسندوں کےخلاف کارروائی ناگزیرہوچکی ہے۔

ترجمان خیبرپختونخواحکومت کا کہنا تھا کہ امن معاہدےپرقانون کےمطابق عمل درآمد کرایا جائےگا،خدشہ ہےکہ امن پسند لوگوں کےدرمیان کچھ شرپسندگھس گئےہیں۔متاثرہ علاقوں کےعوام کی رہائش کیلئےبہترین متبادل انتظامات کیے ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت3ماہ سےکرم میں امن بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے، کرم میں چند شرپسند عناصر نےامن معاہدےکوسبوتاژ کرنےکی کوشش کی،شرپسندوں نے ڈپٹی کمشنرپرقاتلانہ حملہ کیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے، شرپسند عناصر امدادی سامان کےقافلوں کوبھی نشانہ بنا رہےہیں۔

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت نےکہا کہ عوام سے اپیل ہےکہ وہ متاثرہ علاقوں میں مکمل تعاون کریں، حکومت جلد شرپسندوں کا خاتمہ کرکےعلاقے میں امن بحال کر دے گی، کرم کے عوام امن چاہتے ہیں اور امن معاہدے کا احترام اور پاسداری کرتے ہیں۔

Back to top button