کرونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی

ملک بھر میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے مطابق صرف 4 شہروں میں کرونا کی شرح 10 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے جس میں سب سے زیادہ شرح گلگت میں 39.86 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
فیصل واوڈا کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان
میر پور میں مثبت کیسز کی شرح 12.21 ، حیدرآباد 12.64 فیصد اور کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 10.67 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ وزارت نیشنل ہیلتھ کے مطابق اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 3.24، لاہور 6.1، پشاور 6.34، راولپنڈی 5.03 اور کوئٹہ میں 2.07 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ڈی جی وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے مطابق صوابی اور دیامر میں کرونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
تاہم ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.40 ریکارڈ کی گئی جبکہ 27 افراد انتقال کرگئے۔
