ماہرہ خان اور مہوش حیات کن سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟
پاکستانی اداکارائیں آج کل ہالی ووڈ اداکاروں سے بے حد متاثر دکھائی دے رہی ہیں، ایک جانب مہوش حیات نے ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کو شادی کی آفر کی ہے تو دوسری جانب ماہرہ خان نے بھی اداکار جونی ڈیپ سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔
ماہرہ خان نے کہا ہے کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ سے شادی کر لیں۔ انھوں نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ اگر موقع ملے تو وہ ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹام کروز اور لینارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ محبت کی پینگیں بھی بڑھائیں۔
ماہرہ نے یہ باتیں اپنی پہلی پروڈیوس کردہ ویب سیریز ’’بارہواں کھلاڑی‘‘ کے ٹریلر کی ریلیز کے موقع پر مداحوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کیں۔ مداحوں نے ان اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے سمیت ان کی شادی اور محبت کے حوالے سے بھی سوالات کیے، ماہرہ خان نے مداحوں کی فرمائش پر ان کے نخرے بھی اُٹھائے اور ان کے والدین سمیت دیگر رشتے داروں کے لیے بھی محبت کا اظہار کیا۔
ایک مداح نے ان سے سوال کرنے کے بجائے انہیں بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اور وہ انہیں شاندار اداکاری کرنے پر سلام کہ رہی ہیں، اس پر ماہرہ نے دونوں کے لیے محبت کا اظہار کیا۔ ایک مداح نے انہیں کہا کہ وہ کافی وقت کے بعد ٹوئٹر پر آئے ہیں اور انہیں معلوم ہے کہ اداکارہ انہیں بھلا چکی ہیں مگر آج اگر انہوں نے ان کے پیغام کا جواب نہیں دیا تو وہ سمجھ جائیں گے کہ وہ انہیں واقعی بھلا چکی ہیں۔
اس پر ماہرہ خان نے مداح کو جواب دیا کہ ایسا نہیں ہے، وہ ان سے محبت کرتی ہیں اور انہیں یاد کرتی ہیں، ایک اور مداح نے شاہ رخ خان کے ساتھ انکی فلم ’رئیس‘ کے ایڈیٹڈ مناظر کی ویڈیو بھی شئر کی، جس کے کیپشن میں لکھا کہ ’’ہائے میں مر گئی‘‘۔
عدالت نے قندیل بلوچ کے قاتل کو بری کر دیا
ایک مداح نے ماہرہ خان سے پوچھا کہ وہ آج کل کون سا ناول پڑھ رہی ہیں اور ان کا پسندیدہ ناول کون سا ہے، ساتھ ہی مداح نے انہیں اپنے زیر مطالعہ ناول کا نام بھی بتایا، مداح کے جواب پر ماہرہ نے معذرت کرتے ہوئے جواب دیا کہ انہوں نے کافی عرصے سے کوئی رومانوی ناول نہیں پڑھا۔ ایک بھارتی مداح نے ماہرہ کو شادی کے لیے پرپوز کرنے کی اجازت بھی مانگی، جس پر اداکارہ نے انہیں پیار سے کہا کہ آپ نے ابھی تک مجھے پرپوز کیوں نہیں کیا؟
ایک مداح نے اداکارہ سے پوچھا کہ کیا سبب ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کی کمی ہے؟ کیا ان کے ساتھ تفریق روا رکھی جاتی ہے؟ اس سوال پر اداکارہ نے واضح کیا کہ ایسا نہیں ہے کہ شوبز انڈسٹری میں دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ تفریق رکھی جاتی ہے۔
ماہرہ خان نے وضاحت کی کہ شوبز انڈسٹری میں دیگر مذاہب اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود ہیں مگر ان کی بھی ذاتی خواہش ہے کہ ایسے لوگ مزید آئیں اور وہ صرف اداکاری میں نہ ہوں بلکہ شوبز کے دیگر شعبوں میں بھی ہوں۔
ماہرہ کے مطابق شوبز انڈسٹری میں بہت سارے دوسرے مذاہب اور ثقافتوں کے لوگ موجود ہیں، جن سے شاید عام افراد واقف نہیں ہیں، ایک مداح نے ان سے مختصر سوال کیا کہ کیا وہ انہیں ایک کروڑ روپے دیں گی؟ جس پر اداکارہ نے انہیں محنت اور کام کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب کریں گے تو ایک کروڑ مل جائیں گے۔
ایک شخص نے ماہرہ سے پوچھا کہ اگر انہیں لیونارڈو ڈی کیپریو، جونی ڈیپ اور ٹام کروز دستیاب ہو جائیں تو وہ کس سے شادی کریں گی، کس کو قتل کریں گی اور کس کیساتھ رومانس کریں گی؟ اداکارہ نے جواب دیا کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ جونی ڈیپ سے شادی کریں گی جبکہ ٹام کروز اور لیونارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ رومانس کرنے کو ترجیح دی گی۔
