دیپکا اور عالیہ بھٹ بالی ووڈ کی مہنگی ترین اداکارائیں

کیا آپ جانتے ہیں کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ کون ہے۔ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ ایک فلم کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے میں دپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ سرفہرست ہیں۔ یہ دونوں ایک فلم میں کام کرنے کے لیے 15 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیتی ہیں۔ دپیکا پڈوکون نے فلم گہرائیاں اور پٹھان میں کام کرنے کے لیے 15 کروڑ معاوضہ لیا، ویسے گہرائیاں کا معاوضہ 12 کروڑ تھا مگر آن لائن ریلیز پر 15 کروڑ کردیا۔ اسی طرح عالیہ بھٹ نے فلم ڈارلنگ کے لیے 15 کروڑ روپے لیے مگر سنجے لیلا بھنسالی کی فلم گنگو بائی کے لیے معاوضے میں کمی کی۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں دوسرے نمبر پر معاوضہ لینے والی اداکاراوں میں کترینہ کیف اور کرینہ کپور مشترکہ طور پر موجود ہیں۔ ان دونوں کو ہی فلمی صنعت میں کام کرتے ہوئے 15 سال سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے مگر ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ یہ دونوں ایک فلم میں کام کرنے کے لیے 12 کروڑ روپے لیتی ہیں۔ کترینہ کیف نے جی لے ذرا میں کام کرنے کے لیے 12 کروڑ روپے لیے ہیں جبکہ کرینہ کپور بھی ڈائریکٹر سنجے گھوش کی نئی فلم کا حصہ بننے کے لیے اتنا معاوضہ لیں گی۔

اس کے بعد تیسرے نمبر پر انوشکا شرما اور پریانکا چوپڑا ہیں جو اب بولی وڈ میں زیادہ سرگرم تو نہیں مگر ان کا معاوضہ 8 کروڑ روپے ہے۔ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والوں میں چوتھے نمبر پر شردھا کپور ہیں جو ایک فلم میں کام کرنے کے عوض 7 کروڑ روپے لیتی ہیں۔ اس کے بعد تاپسی پنو ہیں جن کا معاوضہ 5 کروڑ روپے ہے۔ اسی طرح ودیا بالن کئی برسوں سے ایک فلم میں کام کرنے کے عوض 4 کروڑ روپے لیتی ہیں۔

میری رومانوی ویڈیوز پر جلنے کڑنے والے صبر کریں

تیزی سے ابھرتی اداکارہ کیارا اڈوانی نے ایک نئی فلم جگ جگ جیو کے لیے ڈھائی کروڑ روپے معاوضہ لیا جبکہ جیکولین فرنانڈس ایک فلم کے لیے اتنا ہی معاوضہ لیتی ہیں۔ اداکارہ دیشا پٹانی کا فی فلم معاوضہ 2 کروڑ روپے ہے۔ دوسری جانب جھانوی کپور اور سارہ علی خان حقیقی زندگی کی دوست ہونے کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کے عوض ایک جیسا ہی معاوضہ لیتی ہیں اور وہ ہے 2 کروڑ روپے۔ آخری نمبر پر اننیا پانڈے ہیں جو ایک فلم میں کام کرنے کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے لیتی ہیں۔

کنگنا رناوٹ کا نام اس لیے اس لسٹ کا حصہ نہیں بنا کیونکہ ان کے معاوضے کے حوالے سے کافی متضاد دعوے سامنے آئے۔ اداکارہ کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک فلم کے لیے 21 سے 25 کروڑ روپے لیتی ہیں مگر فلمی حلقوں کا اصرار تھا کہ ان کا معاوضہ 8 سے 9 کروڑ روپے ہے۔ لہذا ان کا نام اس لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔

Back to top button