دفاعی معاہدہ معرکہ حق کی فتح کی مرہون منت ہے،خواجہ آصف

وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور  سعودی عرب کا معاہدہ تاریخ ساز  ہے،  یہ معاہدہ معرکہ حق کی فتح کی مرہون منت ہے۔

خواجہ  آصف کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہےکہ معاہدےکے بعد  سعودی عرب  میں  ہماری افواج کی تعداد  میں  اضافہ ہوگا، اس معاہدےکے ثمرات  سے پاکستان  معاشی طور  بھی مستحکم  ہوگا۔

انہوں کا کہنا تھا کہ  75 سال میں ہم  نے  پہلے بھی دفاعی معاہدے کیے لیکن مشکل وقت آیا  تو  معاہدے کرنے  والوں  نے مدد نہیں کی۔معاہدے کے بعد سعودی عرب  میں  ہماری افواج کی تعداد  میں اضافہ ہوگا، دیگر ممالک کے ساتھ بھی دفاعی معاہدے ممکن ہیں، جو ہمارے  خیر خواہ  نہیں وہ اس معاہدے  سے ناخوش ہیں۔

Back to top button