کروڑوں سال پرانی ڈائنا سور کی ہڈی دریافت

بچوں نے ہائیکنگ کے دوران کروڑوں سال پرانی ڈائنا سور کی ہڈی دریافت کرلی۔

2 بھائیوں لیام فشر، جیسن فشر اور ان کے کزن کیڈن میڈسن نے نارتھ ڈکوٹا کے قصبے Marmarth میں لگ بھگ 6 کروڑ 70 سال پرانی ہڈی کو دریافت کیا۔

انہوں نے یہ دریافت جولائی 2022 میں کی تھی جس کے بارے میں تفصیلات اب جاری کی گئی ہیں۔

وفاقی کابینہ میں توسیع کیلئے ن لیگ کی اتحادیوں کو دعوت

 

یہ تینوں بچے سام فشر کے ہمراہ Marmarth میں ہائیکنگ کر رہے تھے، جس کے دوران وہ ڈائنا سور کی ہڈی سے ٹکرا کر گرگئے۔

سام فشر نے امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ‘یہ خطہ ڈائنا سور کا دارالحکومت قرار دیا جاتا ہے اور آپ کو اندازہ بھی نہیں ہوتا کہ آپ وہاں کیا دریافت کر سکتے ہیں’۔

Back to top button