ڈونلڈ ٹرمپ کاآبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی کا اعلان کردیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی کا اعلان کردیا، میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نےکہا کہ امریکا کو آبنائے ہرمز کے محافظ کے نام سے جانا جائے گا، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام کارگو پر 20 فیصد کی شرح سے فیس لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھالنے اور اس کی حفاظت کرنے کا ہمیں معاوضہ دیا جائے کیونکہ دیگر اقوام بہت امیر ہیں انہیں ہم سے یہ یہ توقع نہیں ہونی چاہیے کہ ہم یہ سب کچھ مفت میں کریں گے۔
امریکی صدر نے کہا آبنائے ہرمز کھلی ہے اور مستقبل میں بھی کھلی رہے گی، ناکہ بندی صرف ایرانی بحری جہازوں اور انکے گاہکوں کو روکے گی، ایران کےعلاوہ دیگر ملکوں کو آبنائے ہرمز آزادانہ استعمال کی مکمل اجازت ہوگی، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور نئے طریقے کار کا عمل فوری شروع کیا جائےگا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارا ایران سے ایک معاہدہ ہوا تھا جوکہ طے شدہ معاملہ تھا مگر ایران نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی، ایرانی ہمیشہ ایسا ہی کرتے ہیں، ان لوگوں کے ساتھ ہمارے 10 معاہدے ہو چکے ہیں، اور اس لیے اب ہم ان پر بہت سخت وار کرنے جا رہے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کے ساتھ جنگ میں ایران کو ‘عبرت ناک شکست’ کا سامنا ہے، ایران کی بحریہ، فضائیہ اور میزائل صلاحیتیں تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔
