ڈونلڈٹرمپ کی پاک بھارت تجارت کی بحالی کیلئےمددکی پیشکش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےپاک بھارت تجارت کی بحالی کیلئے دونوں ممالک کو پھرپیشکش کردی ۔

 تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ  کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا نے سیز فائر میں پاکستان اور بھارت کی بہت مدد کی، پاکستان اور بھارت میں جوہری جنگ روک دی، دونوں ممالک کے رہنما غیر متزلزل ہیں۔اس تاریخی لمحے کی بات کرنا چاہوں گا، ہفتے کو میری انتظامیہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان فوری جنگ بندی کروائی، میرا خیال ہے کہ یہ مستقل سیز فائر ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت نے خطرناک تنازع کو ختم کیا، جن کے پاس بہت سارے جوہری ہتھیار ہیں۔مجھے آپ کو بتاتے ہوئے بہت فخر ہو رہا ہے کہ پاکستان اور بھارت قیادت غیر متزلزل اور طاقتور ہے، دونوں ممالک نے موجودہ کشیدہ صورتحال کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے دانشمندی اور حوصلے کا مظاہرہ کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا نے اس معاملے میں مدد فراہم کی، صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک سے کہا کہ آئیے، ہم آپ کے ساتھ بہت زیادہ تجارت کریں گے، اگر آپ کشیدگی کو ختم کریں گے تو ہم تجارت کریں گے، اگر نہیں تو کوئی تجارت نہیں ہوگی۔

ٹرمپ نےدعویٰ کیا کہ تجارت کو اس انداز میں استعمال کرنا پہلے کبھی نہیں ہوا، اور اس حکمت عملی کے بعد دونوں ممالک نے کشیدگی کم کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

Back to top button