ڈاکٹر شائستہ لودھی کو نوجوان لڑکیوں سے کیا گلا ہے؟

معروف میزبان، اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے انکشاف کیا ہے کہ نوجوان لڑکیاں منگیتر اور ہونے والے شوہر کی خواہشوں کو پورا کرنے کیلئے اپنے چہرے پر پروسیجر تک کروانے کیلئے تیار ہو جاتی ہیں، اور ایسا بنانے کیلئے کہتی ہیں کہ جیسی تصویر ان کے منگیتر نے بھیجی ہوتی ہے۔شائستہ لودھی نے ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کلینک میں ہونے والی پروسیجرز (procedures) اور کریئر کے حوالے سے گفتگو کی، اداکارہ نے بتایا کہ 11 سال مارننگ شو کر کے سبق سیکھا کہ سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن پر اپنی نجی زندگی پر گفتگو نہیں کرنی چاہئے، کبھی کبھی زیادہ سچ بولنا بھی ٹھیک نہیں ہوتا، سوشل میڈیا اور ٹی وی کی آڈئینس مختلف ہوتی ہے وہ ہمیں مختلف نظر سے دیکھتے ہیں، لوگ سوشل میڈیا پر کچھ بھی کہہ سکتے ہیں اس لیے ہمیں اپنی نجی زندگی کے بارے پر بات نہیں کرنی چاہئے۔شائستہ لودھی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی کمنٹس سے مجھے فرق پڑتا ہے، میں اس سے زیادہ متاثر ہوتی ہوں، اور جو لوگ کہتے ہیں کہ انہیں سوشل میڈیا کی تنقید پر کوئی فرق نہیں پڑتا تو ایسا نہیں ہوسکتا، کیونکہ انہیں بھی فرق پڑتا ہے۔ڈاکٹر شائشتہ لودھی نے کہا کہ ان کے کلینک میں شوبز شخصیات کے علاوہ سیاستدان اور اسکالرز بھی آتے ہیں جو اپنے چہرے پر پروسیجر کرواتے ہیں، انہوں نے کسی بھی اداکار کا نام لیے بغیر بتایا کہ شوبز شخصیات میں زیادہ تر اداکار اپنے چہرے کی رنگت کو نکھارنے کے لیے آتے ہیں۔ اداکارہ کے مطابق ان کے پاس ایسی لڑکیاں بھی آتی ہیں جو اپنے چہرے پر پروسیجر کروانے کے لیے موبائل فون پر دوسری لڑکیوں کی تصاویر دکھاتی ہیں جو ان کے شوہر یا منگیتر نے فارورڈ کی ہوتی ہے، میں ایسی لڑکیوں کو کہتی ہوں کہ ایسے لڑکوں سے جان چھڑانی چاہئے جو آپ کے چہرے کی بے عزتی کر رہا ہے۔شائستہ نے مزید بتایا کہ ایک شخص اپنی اہلیہ کے ساتھ میرے کلینک آیا اور ہنستے ہوئے کہنے لگا کہ ’میری اہلیہ آپ کے جیسا کتنے دنوں میں بن جائیں گی؟اس شخص کے برابر میں بیٹھی خاتون کچھ نہیں بول سکی، اگر میں اس کی جگہ ہوتی تو اس کے گریبان سے پکڑتی کہ وہ ایسا کیسے کہہ سکتا ہے۔انہوں نے نادیہ خان سے خراب تعلقات کے بارے میں سوال پر کہا کہ مارننگ شو میزبانوں کے آپس میں مقابلے ہوتے رہتے ہیں، اس میں کوئی انوکھی بات نہیں ہے، لیکن ایسا ضرور ہوا کہ جب بھی نادیہ
سچا کون ہے؟
خان نے کوئی پروگرام چھوڑا وہ پروگرام میں نے اتفاقاً جوائن کرلیا۔
