ابوظبی ائیرپورٹ پر ڈرون حملہ، ایک پاکستانی، دو بھارتی ہلاک

یو اے ای میں حوثی باغیوں کے ڈرون حملے میں پیٹرو ٹینک پھٹنے سے ایک پاکستانی اور 2 بھارتی شہری مارے گئے، جبکہ 6 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

حوثی باغیوں کی جانب سے اکثر سعودی عرب پر ڈرون حملے کیے جاتے ہیں لیکن اس کی نسبت متحدہ عرب امارات پر بہت کم حملے کیے گئے ہیں اور ان میں سے اکثر کو اماراتی حکام نے ناکام بنا دیا۔

ڈرون حملے کے دوران صنعتی علاقے مسافا میں تیل کی کمپنی ایڈناک کی تیل کی اسٹوریج کی سہولت میں تین فیول ٹینکر پھٹ گئے۔

شمالی کوریا کا رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ میزائل تجربہ

ابوظبی پولیس کے مطابق دھماکا اور آگ لگنے کے واقعات ممکنہ طور پر ڈرون حملے کا نتیجہ ہو سکتے ہیں البتہ کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

Back to top button