انمول پنکی کی نشاندہی پر 45 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

کراچی میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کی نشاندہی پر پولیس نے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے اے ون کمپلیکس کے فلیٹ پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں کوکین برآمد کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد کی گئی منشیات 45 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی بتائی جاتی ہے۔
دوسری جانب ملزمہ انمول عرف پنکی کےخلاف سچل تھانے میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
انمول پنکی کراچی کی عدالت میں پیش، تشدد کا الزام
واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی میں گارڈن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتےہوئے منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کو گرفتار کیا تھا،ملزمہ کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی کوکین اور دیگر نشہ آور اشیا برآمد ہوئی تھیں۔
