لاہور سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت صوبے کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں زمین لرز اٹھی، جب کہ قصور، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، مریدکے، کامونکی اور گوجرانوالہ سمیت کئی شہروں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت پاکستان کے سپرد
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم زلزلے کی شدت اور مرکز کے بارے میں معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔