مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.2 ریکارڈ

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ کوہ پیما نے بتایا کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 20 کلو میٹر اور زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جن کی شدت 5.9 تھی۔

زلزلہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے علاوہ پشاور، ہری پور، ایبٹ آباد، چارسدہ، اٹک، ملاکنڈ، سوات، ہنگو، مانسہرہ اور ہزارہ کے دیگر اضلاع میں بھی محسوس کیا گیا تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 111 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش افغانستان ریجن تھا۔

اس سے قبل 2 ستمبر کو بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

اسلام آباد، پشاور اور پنجاب کے کچھ شہروں، خیبر پختونخوا میں سوات، ایبٹ آباد اور مانسہرہ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!