ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی

پاکستان میں مختلف علاقوں کو انٹرنیٹ کی سست رفتاری کا سامنا ہے، جس کی وجہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے ترجمان نے واضح کر دی ہے۔

ترجمان کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ کے قریب زیرِ سمندر کیبل میں کٹ لگنے کے باعث یہ مسئلہ پیدا ہوا ہے۔

پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ کیبل متاثر ہونے سے ملک کے کچھ حصوں میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہو گئی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ مصروف اوقات کے دوران انٹرنیٹ سروسز میں معمولی تعطل ہو سکتا ہے، کیونکہ SMW4 اور IMEWE کی بینڈوتھ جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔

تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ متبادل بینڈوتھ کے ذریعے انٹرنیٹ سروس کو بہتر رکھنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Back to top button