ECPکاPTIکو ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کیلئے نوٹس

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کوپارٹی کی ممنوعی فندنگ ضبط کرنے کیلئے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو شوکاز نوٹس کے جواب کے لئے23اگست صبح 10 بجے طلب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کیوں نہ یہ ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرلی جائے،شوکاز میں امریکہ،کنیڈااور دیگر ممالک سے کمپنیوں سے ملنے والے فنڈزکا جواب مانگا گیا۔
باخبر ذرائع کے مطابق 5 اگست کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے چیئرمین کو جاری کئے گئے شوکاز نوٹس میں عارف نقوی سے ملنے والے 21 لاکھ ڈالر،بھارتی شہری رومیتا سیٹھی سے موصول ہونے والے 13 ہزار 750 ڈالر کا ذکر ہے۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر کی جانب سے الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی جانب سے غیرملکی
آئی ایم ایف سے ڈیل میں تاخیر نے روپے کی کمر توڑ دی
فنڈنگ کی درخواست دائر کی گئی تھی جس کا 8 سال بعد فیصلہ سنایا گیا تھا اور اس میں قرار دیاگیا تھا کہ یہ الزام ثابت ہوچکا ہے کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ ذرائع سے یہ فنڈنگ لی۔اس کے خلاف شوکاز نوٹس جاری اور وفاقی حکومت سے اس پر کارروائی کے لئے اسے ریفرنس بھجوانے کا ذکر بھی ہے۔
جس کے بعد اب پی ٹی آئی کو ان فنڈز کی وضاحت کے لئے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 اگست صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے۔
