آنے والی نسلوں کے لیے شفاف معاشرے کے قیام کی کوششیں جاری رکھیں گے، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہے کہ طاقت کاغلط استعمال کرنے والےعوام کی محنت سے کمائی آمدنی لوٹتے ہیں مگر انہیں اپنےاعمال کےنتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انسدادکرپشن کےعالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل ایسے مستقبل کی مستحق ہے جو کرپشن سے پاک ہو، آنے والی نسلوں کے لیے شفاف معاشرےکے قیام کی کوششیں جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم نے کہاکہ کرپشن اوربدعنوانی گھناؤنا عنصر ہے، کرپشن ملک کی معاشی ترقی کو نقصان پہنچاتی ہے اور سماجی تانے بانےکو تباہ کردیتا ہےجب کہ کرپشن اوربدعنوانی منصفانہ حکمرانی اور مساوی مواقع کےفوائد سےلطف اندوز ہونے سے روکتا ہے۔
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینزکےٹرائل روکنے سےمتعلق درخواست خارج
شہبازشریف کاکہنا تھا کہ کرپشن اور بدعنوانی عوامی خدمات کی فراہمی کوبری طرح متاثر کرتے ہیں، بدعنوانی حکومتوں اور اس کے شہریوں کےدرمیان عدم اعتماد کی بڑی وجہ ہے، طاقت کا غلط استعمال کرنےوالےعوام کی محنت سےکمائی آمدنی لوٹتے ہیں، انہیں اپنے اعمال کےنتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
وزیراعظم نےمزید کہا کہ ہماری حکومت ہر سطح پر بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے، نیب اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارےاس بات کو یقینی بنانے کےلیے انتھک محنت کر رہےہیں، ہم اپنے اداروں کی محنت کی ستائش کرتے ہیں اور معاشرے سےبدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ان کےساتھ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت تنہاکرپشن کےخلاف جنگ نہیں جیت سکتی، ہر شہری،کمیونٹی اورہرادارے کی اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔