عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کی سمری کی منظوری دی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق عید کے پہلے دن پیر 17 جون سے بدھ 19 جون تک چھٹیاں ہوں گی۔