بجٹ میں اشیا خوردنوش مہنگی ہونے کا امکان
وفاقی بجٹ کل پیش کیاجائے گا۔اشیا خوردنوش مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق چینی اور گھی سمیت بیشتر اشیائے ضروریہ پر سیلز ٹیکس میں اضافہ متوقع ہے۔چینی پر سیلز ٹیکس 18 سے بڑھ کر 19 فیصد ہونے کاامکان ہے۔چینی کے فی کلو نرخوں میں 5 روپے تک بڑھ سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایک فیصد سیلز ٹیکس بڑھنے سے گھی 5سے 7 سات روپے کلو مہنگا ہوگا۔صابن 2 سے 5 روپے، شیمپو 15 سے 20 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
زرمبادلہ کے ذخائر میں 62لاکھ ڈالر کی کمی
دستاویزات کے مطابق مصالحہ جات کی بیشتر آئٹمز ، چائے اور قہوہ کی پتی ، درجنوں برانڈ بیکنگ آئٹمز ، نوڈلز، پاستہ مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بچوں کے ناشتے کی اشیاء جام، جیلی اور مارمالیڈ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ایک فیصد سیلز ٹیکس بڑھنے سے الیکٹرونکس کی سیکڑوں اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
سیلز ٹیکس بڑھنے سے میک اپ کی اشیاء، کپڑے، لیدر ،ٹشو، پیپر نیپ کنز، بچوں کے ڈائپرز، برتن، سمارٹ واچز اور گھڑیاں مہنگی ہونے کا امکان ہے۔