الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں کو مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کو مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے 29 اگست کی آخری تاریخ مقرر کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتیں مالی سال 2025-26 کے مالی گوشوارے فارم-ڈی پر 29 اگست تک جمع کرائیں۔ای سی پی نے ہدایت کی ہے کہ ہر سیاسی جماعت گوشواروں کے ساتھ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی آڈٹ رپورٹ بھی لازمی منسلک کرے، جبکہ پارٹی سربراہ ممنوعہ فنڈنگ وصول نہ کرنے کا سرٹیفکیٹ بھی فراہم کریں گے۔

ای سی پی کے مطابق فارم-ڈی میں کسی قسم کی اوور رائٹنگ قابل قبول نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک کی بینک سٹیٹمنٹس بھی مالی گوشواروں کے ساتھ جمع کرانا ضروری ہوں گی۔

 

کشیدگی کے باوجود امریکا سے سفارتی رابطے جاری ہیں: اسماعیل بقائی

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ مالی گوشوارے صرف سیکرٹری الیکشن کمیشن کے دفتر میں بذاتِ خود جمع کرائے جائیں گے، جبکہ ڈاک، فیکس یا کوریئر کے ذریعے بھیجے گئے فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔

Back to top button