عمرے کی آڑ میں یورپ جانے کی کوشش ناکام،FIA نے چار مسافر آف لوڈ کر دیے

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے والے چار مسافروں کو مشتبہ غیر قانونی امیگریشن کی کوشش کے شبے میں آف لوڈ کر دیا۔

ایف آئی اے کے مطابق سیکنڈری پروفائلنگ کے دوران مسافروں کے سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ کی گئی، جس سے معلوم ہوا کہ ایک مسافر کو ماضی میں ترکی میں غیر قانونی داخلے کی کوشش پر ڈیپورٹ کیا جا چکا ہے، جبکہ دو دیگر مسافروں کے پاس آذربائیجان کے وزٹ ویزے بھی موجود تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مزید تفتیش اور موبائل فونز کی فرانزک جانچ کے دوران انکشاف ہوا کہ دو مسافر اپنی والدہ کو عمرے کی ادائیگی کے بہانے سعودی عرب لے جا رہے تھے، جہاں سے والدہ کو واپس پاکستان بھیجنے جبکہ خود یورپ جانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

 

روس کی ایران کے دارخوین جوہری منصوبے پر امریکی حملے کی مذمت

ایف آئی اے نے چاروں مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Back to top button