روس کی ایران کے دارخوین جوہری منصوبے پر امریکی حملے کی مذمت

 

 

 

 

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا کا کہنا ہے کہ ایران کے دارخوین جوہری منصوبے پر امریکی حملے پر شدید تشویش ہے،جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے کہا کہ جوہری تنصیبات کو فوجی اہداف بنانا عالمی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان ماریا زخارووا نے کہا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی واقعہ کا غیر جانبدارانہ جائزہ لے،ایران کے پر امن جوہری پروگرام کو بنیاد بناکر خونریزی کا جواز پیدا کرنا پورے خطے اور دنیا کےلیے خطرناک ہوگا۔

دارخوین: زیر تعمیر جوہری پاور پلانٹ پر امریکی حملہ، ایران کی شدید مذمت

ماریا زخارووا نے کہاکہ ایران سمیت تمام غیرجوہری ممالک کو پر امن مقاصد کےلیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے،پرامن جوہری پروگرام کو بیرونی دباؤ کےذریعے محدود نہیں کیا جاسکتا۔

 

Back to top button