دارخوین: زیر تعمیر جوہری پاور پلانٹ پر امریکی حملہ، ایران کی شدید مذمت

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دارخوین میں زیرِ تعمیر جوہری پاور پلانٹ پر امریکی حملہ ایران کے پُرامن جوہری انفراسٹرکچر پر ایک خطرناک کارروائی ہے۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ ایران اس مبینہ جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے اور اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات کرے گا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عدم استحکام کی مکمل ذمہ داری امریکی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے کہا ہے کہ وہ دارخوین میں زیرِ تعمیر جوہری بجلی گھر کی تعمیراتی سائٹ پر مبینہ حملے سے متعلق موصول ہونے والی رپورٹس کا جائزہ لے رہی ہے۔

آئی اے ای اے نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ مذکورہ تنصیب ابھی تعمیر کے ابتدائی مرحلے میں ہے اور ایجنسی کے آخری معائنے کے وقت وہاں کوئی جوہری مواد موجود نہیں تھا۔

ایجنسی کے مطابق اس مبینہ حملے کے نتیجے میں تابکاری پھیلنے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

 

شہباز شریف کی سپین کو فیفا ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل ماریانو گروسی نے ایک بار پھر تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ جوہری تنصیبات کے اطراف فوجی کارروائیوں میں انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔

Back to top button