شہباز شریف کی سپین کو فیفا ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے سپین کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ سپینش ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران بہترین کھیل، اتحاد اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ عالمی چیمپئن بننے میں کامیاب رہی۔

انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی عوام کو ورلڈ کپ کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا کی حکومتوں اور عوام کی مثالی شراکت داری بھی قابلِ تحسین ہے۔

وزیراعظم نے فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو اور پوری فیفا ٹیم کو کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر ایسے بڑے مقابلوں کا کامیاب انعقاد قابلِ ستائش ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فیفا ورلڈ کپ نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ کھیل سرحدوں سے بالاتر ہو کر انسانوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوستی، اتحاد اور باہمی احترام کا یہی جذبہ مستقبل میں بھی دنیا میں ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دیتا رہے گا۔

 

عمران خان اسمبلیوں سے استعفوں کی غلطی دہرانے کو تیار

وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ کھیل عالمی سطح پر دوستی، اتحاد اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں۔

Back to top button