PTI کی قائمہ کمیٹیوں میں واپسی کا فیصلہ عمران خان کی منظوری سے مشروط

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی قائمہ کمیٹیوں میں واپسی سے متعلق فیصلہ بانی چیئرمین عمران خان کی منظوری سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

آئندہ بانی پی ٹی آئی سے ہونے والی ملاقات میں قائمہ کمیٹیوں میں دوبارہ شمولیت کی تجویز باقاعدہ طور پر پیش کی جائے گی، جس کے بعد اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے بیشتر ارکان قائمہ کمیٹیوں میں دوبارہ شامل ہونے کے حق میں ہیں۔ اس سلسلے میں متعدد ارکان پارٹی اجلاسوں، اپوزیشن لیڈر اور سینئر قیادت کے سامنے بھی اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں۔

 

پاکستان کا آئل امپورٹ بل آئی ایم ایف کے تخمینے سے تجاوز کر گیا

ذرائع کے مطابق پارٹی کی سینئر قیادت نے ارکان کو واضح کیا ہے کہ قائمہ کمیٹیوں میں واپسی یا بائیکاٹ سے متعلق فیصلہ ان کے اختیار میں نہیں، بلکہ اس حوالے سے حتمی ہدایت بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آنے کے بعد ہی باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

Back to top button