پیٹرولیم مصنوعات کا روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور

وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا ہے، جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر جاری کرے گا۔

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین گزشتہ سات کاروباری دنوں کے دوران عالمی منڈی میں قیمتوں کی اوسط کی بنیاد پر کیا جائے گا، جبکہ قیمتوں میں ردوبدل بھی عالمی مارکیٹ کے رجحان کے مطابق ہوگا۔

عمران کی بہنیں فوج کے خلاف زہر کیوں اگل رہی ہیں؟

نئے نظام کے تحت قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی، بلکہ اوگرا خود روزانہ قیمتوں کا اعلان کرنے کا مجاز ہوگا۔

Back to top button